شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی

شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی

ایک نیوز: پاکستان کے اسٹار کرکٹر اور عبوری چیف سلیکٹر بوم بوم شاہد آفریدی  نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے استعفا دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پی سی بی میں مزید ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کیساتھ مزید چلنے سے انکار کردیا ہے۔ اب انہوں نے باضابطہ اپنا استعفا بھجوادیا ہے۔ واضح رہے کہ  

شاہد آفریدی پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں چیف سلیکٹر تھے۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ مزید کام کرنےسے معذرت کر لی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ میں عبوری چیف سلیکٹر رہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس عہدے پر نہیں رہ سکتا اس لئے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے کوچنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، پاکستان میں کوچز ہیں،انہیں استعمال کرناچاہیے، کوچنگ پاکستان اے،انڈر19کیلئےبھی ضروری ہے، انڈر19 اور پلیئرزڈویلپمنٹ کیلئے پی سی بی کو میری ضرورت ہوگی تو حاضر ہوں۔

یاد رہے کہ رمیز راجا کے جانے کے بعد پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

بطور چیف سلیکٹر ان ہی کے اقدامات کی وجہ سے ابرار احمد ٹیم میں آئے جب کہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ میچز میں 4 سال بعد انٹری ہوئی۔