پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 

پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 
کیپشن: Decision to expand the supervisory cabinet of Punjab

ایک نیوز:پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کے بعدوزرا کی تعداد12تک پہنچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 8 نگراں وزرا کابینہ میں شامل کئے گئے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب کی نگران کابینہ میں مزید4وزرا کو شامل کیا جائے گا۔
صوبے میں مجموعی طور پر 12 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی، محکمہ داخلہ اور خزانہ کے قلمدان نگراں وزیر اعلیٰ اپنے پاس رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساسیت کی بنیاد پر سیکیورٹی اور خزانہ کے امور نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی خود دیکھنا چاہتے ہیں۔