ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی اپیل پرفیصلہ کل سنایا جائے گا

Feb 01, 2023 | 18:51 PM

ایک نیوز :ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پراسلام آبادہائی کورٹ کامحفوظ فیصلہ کل سنایاجائےگا۔

اسلام آبادہائی کورٹ کا3رکنی لارجر بنچ 2فروری (بروز جمعرات ) کو تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اپیل پرفیصلہ سنائے گا ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے تحریک انصاف کی اپیل پر11جنوری کوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2اگست 2022کو سنایاتھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کو غیر ملکیوں سے ملنے والا فنڈز ممنوعہ قرار دے دیے اور اس پر پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری  کیاتھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا

کمیشن نے قرار دیا ’’کہ پی ٹی آئی کو برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے آنے والا فنڈ غیر ملکی کمپنیوں سے ملا تھا۔‘‘ کمیشن کے مطابق ’’پی ٹی آئی نے آٹھ اکاؤنٹس تسلیم کیے لیکن اس جماعت کے مزید 13 اکاؤنٹس بھی ملے۔‘‘ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ’’کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جھوٹا سرٹیفکٹ جمع کرایا۔‘‘

مزیدخبریں