عمران خان جمہوری رویہ اپنائیں، انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے، امین الحق

Feb 01, 2023 | 17:00 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیر نے عمران خان کو اپنی باری کا انتظار کرنے کا مشورہ دیدیا۔ پی ڈی ایم رہنما نے انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے تقریب سے خطاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پوری دنیا میں نئی ٹیکنالوجی آرہی ہے۔ وزارت آئی ٹی کی خواہش ہے کہ نوجوانوں کو ماڈرن ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سمارٹ فون دونوں لازم وملزوم ہیں۔ وزارت آئی ٹی کنیکٹویٹی کو بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ ہم نے 3 سالوں میں کنیکٹویٹی کے 70 منصوبے شروع کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں 18 سے 22 ہزار روپے تک کا موبائل فون دستیاب ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی کے پرانے ائیرپورٹ کے لانچ کو انکوبیشن سینٹر میں تبدیل کررہے ہیں۔ ملک میں انکوبیشن سینٹرز کی تعداد 5 سے بڑھ کر9 ہوگئی ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹس کے حوالے سے وزارت خزانہ سے 3 بار ملاقاتیں کیں۔ ٹیلی کام سیکٹر کو ایل سیز نہ کھلنے سے شدید مشکلات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوگا۔ عمران خان سے گذارش ہے  کہ وہ جمہوری رویہ اپنائیں۔ عمران خان اپنی باری کا انتظار کریں۔ عوام جس کو ووٹ دے گی وہی کامیاب ہوگا۔

مزیدخبریں