ایک نیوز: قصور کے نواحی علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند دن قبل محنت کش کے گھر ڈکیتی و ریپ کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سامان جہیز،نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ کھڈیاں خاص کے علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند روز قبل محنت کش یسین کے گھر میں ڈاکوؤں نے نہ صرف ڈکیتی کی واردات کی بلکہ تین خواتین کو برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور لڑکیوں کا تیار سامان جہیز نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گھریلو خواتین میں سے جواں سالہ بچی نے بتایا کہ اسے برہنہ کیا گیا جس کے بعد اس کے ساتھ نازیبہ حرکات کی گئیں اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت ،ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان ،فرانزک کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ خواتین سے گینگ ریپ بارے پولیس نے موقف اختیار کیا کہ زیادتی کی کوشش ضرور ہوئی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حالات سامنے آئیں گے کیونکہ گھر والوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-01/news-1675252449-1921.mp4
دوسری جانب ساندہ کےعلاقےمیں ولیمہ کی رات دولہا کے گھر 20 لاکھ کی چوری ہو گئی۔ محمد اسلم کے بیٹے کا ولیمہ تھا کہ اہل خانہ گھر کو تالہ لگا کر گئے تھے۔ ولیمہ کی تقریب سے گھر واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جس میں 20 لاکھ کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-01/news-1675252449-4526.mp4