پشاور سانحہ،عوام کو نئی جنگ کا ایندھن بنایا جارہا ہےمرادسعید

Feb 01, 2023 | 16:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما مرادسعید نے کہا ہے کہ پشاور میں ایک المناک سانحہ پیش آیا،کیا اس سانحے کے پیش آنے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا؟بتایا تھا کہ ہمارے خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز ہو رہا ہے،ہمارے لوگوں کو دوبارہ ایک جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع آئی کہ فواد چودھری کی ضمانت ہوگئی،انکو ایک بے بنیاد مقدمے میں پکڑا گیا تھا،رجیم چینج آپریشن کے دوسرے مرحلے میں ہمارے لوگوں کو ایندھن بنایا جانا تھا،عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہا،آج قوم کو معلوم ہو رہا ہے عمران خان نے ایبسولیوٹلی ناٹ کیوں کہا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ جب آپ کسی کی جنگ میں شامل ہوتے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عمران خان نے امن کی بات کی تو ملک میں خوشحالی آگئی تھی،عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا،گزشتہ ادوار میں 400 ڈرون حملے ہوئے اور متعدد آپریشنز کرنے پڑے،رجیم چینج آپریشن کے بعد ہمیں دہشتگردی بڑھنے کے خدشات تھے،ہم نے جون 2022 میں دہشتگردی سے متعلق اہم سوالات پوچھے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے پوچھا کہ کیا افغانستان کوئی وفد بھیجا ہے،اگر افغانستان وفد بھیجا ہے تو اس کا کیا مینڈیٹ تھا؟افغانستان وفد بھیجنے سے متعلق کے پی حکومت اور ایم این ایز کو کچھ علم نہیں تھا،جب بارڈر پر عوام کے پیسے سے فینسنگ ہوئی تو وہاں دہشتگردی کی سرگرمیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ہم نے وزیردفاع سے اہم سوالات کئے مگر انہوں نے جواباً تمسخر اڑایا، جب بارڈر پر فینسنگ ہوئی ہے تو ملک میں دہشتگرد کیسے آرہے ہیں؟ہم نے پوچھا کہ کیا افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ کا دوبارہ اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے؟کیا امریکہ کو اڈے فراہم کئے جا رہے ہیں؟یا فراہمی کا ارادہ ہے؟میں سوات کا ایم این اے تھا،وہاں دہشتگردی سے بہت بُرے حالات تھے،سوات میں امن تباہ،سڑکیں تباہ،سکول تباہ،خاندان تباہ اور ٹورازم بھی تباہ ہوچکا تھا۔

مزیدخبریں