ایک نیوز: قصور میں زینب کیس کے بعد بھی بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کا سلسلہ نا رک سکا۔ پھول نگر میں ایک اور 8 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پھول نگر میں 17 دن قبل نواحی علاقہ کوٹ کھڑک سنگھ کے رہائشی شہباز کی 8 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو نا معلوم افراد اغواء کر کے لے گۓ تھے ۔ ایمان فاطمہ اپنی نانی کے گھر سے باہر چیز لینے کی غرض سے گئی اور گھر واپس نہیں لوٹی۔ بچی کی اغواء کی ایف آئی آر تھانہ سٹی پھول نگر میں درج ہے جس کو پولیس ڈھونڈنے میں مکمل طور پر نا کام رہی ہے۔ 17 دن بعد ایمان فاطمہ کی نعش نالے میں پھنسے توڈے سے برآمد ہوئی ہے جسے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا قصور پولیس نے زینب کیس کے بعد بھی قصور بھر میں بچیوں کے اغواء کے روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کئے گئے۔
شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں بھی اغوا ہونے والی کم سن بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ لانڈھی ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں پیش آیا تھا۔جہاں لاپتہ بچی کی لاش ایک زیر تعمیر پلاٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جب کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ جائے وقوعہ سے فرانزک کرائم ٹیم اور تفتیشی حکام نے شواہد جمع کرلئے جب کہ جائے وقوعہ اور اطراف جیوفینسگ کی جارہی ہے۔
پولیس مقتولہ بچی کی رہائش گاہ اور جائے وقوعہ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی اور ساتھ ہی رہائش گاہ اور جائے وقوعہ کے اطراف مشتبہ افراد کے بارے میں چھان بین بھی شروع کی گئی۔