مہنگائی کا نیا طوفان ، بجٹ سے پہلے بجٹ آگیا

مہنگائی کا نیا طوفان ، بجٹ سے پہلے بجٹ آگیا

ایک نیوز: مہنگائی کا نیا طوفان ، مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن سمیت مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور شو پالش کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ دودھ کی قیمت میں 10 اور گھی کی قیمت میں 160 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ ضلعی حکومت نے اشیائے خورونوش میں ردوبدل کی نئی لسٹ جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق اشیائے خورونوش کی موجودہ قیمت کچھ یوں ہے۔

نئی ریٹ لسٹ:

چھوٹا گوشت اور بڑے گوشت کی قیمت برقرار 

 100 گرام روٹی کی قیمت 13 سے بڑھا کر 15 روپے کر دی گئی

 120 گرام نان کی قیمت 5 روپے اضافے سے 20 سے بڑھا کر 25 روپے کر دی گئی۔

دودھ 5 روپے اضافے سے 135 سے بڑھ کر 140 روپے کلو ہو گیا 

دہی 5 روپے اضافے سے 160 سے بڑھ کر 165 روپے کلو ہو گیا 

نیا چاول کی قیمت 70 روپے اضافے سے 230 سے بڑھ کر 300 روپے کلو ہو گئی

دال چنا 20 روپے اضافے سے 215 سے بڑھ کر 235 روپے کلو ہو گئی

دال مسور 20 روپے اضافے سے 235 سے بڑھ کر 255 روپے کلو ہو گئی

دال ماش دھلی 55 روپے اضافے سے 355 سے بڑھ کر 410 روپے کلو ہو گئی

دال ماش چھلکا 40 روپے اضافے سے 370 روپے کلو ہو گئی

دال مونگ چھلکا 30 روپے  اضافے سے 225 سے 255 روپے کلو ہو گئی 

کالے چنے موٹے 25 روپے اضافے سے 210 سے بڑھ کر 235 روپے کلو ہو گئی 

کالے چنے باریک 20 روپے اضافے سے 200 سے بڑھ کر 220 روپے کلو ہو گئی

سفید چنے 80 روپے اضافے سے 280 سے بڑھ کر 360 روپے کلو ہو گئے

 بیسن 30 روپے اضافے سے 230 سے بڑھ کر 255 روپے کلو ہو گیا 

کیچپ 30   اور کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی

 دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں160 ، میکرونی45 ، چلی گارلگ ساس40 

 بریانی مصالحہ10 اور اچارکی قیمت میں87 روپے  تک کا اضافہ

ایک کلو کا پاؤڈر41  ، ٹوتھ پیسٹ 20، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 اور  جوتوں کی پالش 61 روپے مہنگی 

فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 روپے اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا ۔