ایک نیوز: وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو بڑا ریلیف دیدیا۔ بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیرمنصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سیکرٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے۔ ان کو حکومت کا 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔