ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلا نمبر پر برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بلےبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے فارمیٹ کے بلے بازوں کی رینکنگ میں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں چوتھی پوزیشن ہے۔ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔
Surya continues to shine on the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings ????#ICCRankings | Details ⬇️https://t.co/APBgTrIHGO
— ICC (@ICC) February 1, 2023
واضع رہے کہپاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔
کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز بھی کیا تھا۔بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا۔