ایک نیوز: پاکستان کی غریب عوام پر 24 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ ایل پی جی بم گرادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 59 روپے 60 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 700 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایل پی جی بھی کئی شہروں میں نایاب ہوگئی ہے۔ اور بلیک میں 300 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔ زائد قیمت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیاگیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں60روپے فی کلواضافہ کردیاگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوقیمت 264روپےمقررکردی گئی۔گھریلوسلنڈ703،کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے، گھریلو سلنڈر3115، کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کر دیاہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے بڑھ گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے،کیروسن آئل کی نئی قیمت189روپے83پیسےفی لیٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے فی لیٹر ،پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے