تیل و گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تیل و گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایک نیوز:  اہم خبر،  گھی و آئل کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ،درجہ اول فی کلو گھی525 روپے سے بڑھ کر  600 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ شہریوں کا دہائی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  سیاستدانوں کے آپس کے جھگڑے میں غریب آدمی زندہ درگور ہوتا جا رہا ہے۔ 

گھی و آئل کے بحران نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے ۔ گھی کی قیمت 70 روپے اضافے سے 600 روپے کی بلند ترین پر پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا نیا طوفان ، بجٹ سے پہلے بجٹ آگیا
 شہریوں کا کہنا ہے کہ  کبھی ایل پی جی،کبھی پٹرول مہنگا، کبھی آٹا غائب اور کبھی بجلی مہنگی۔ 25 سے 30 ہزار روپے کمانے والے کرایہ دار کہاں جائیں ؟ سیاستدانوں کے جھگڑوں میں ہم پس رہے ہیں۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدی پام آئل کی بندش، ڈالر کی قدر میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے گھی و آئل کی قیمت بڑھی ہیں اور مستقبل قریب میں ان میں مزید اضافہ ہوگا۔