شاہد خاقان مستعفی، تحریک انصاف کے دل میں نرم گوشہ

Feb 01, 2023 | 14:39 PM

ایک نیوز:  شاہد خاقان عباسی کےمبینہ مستعفی ہونے کی خبروں پر تحریک انصاف کے دل میں خاقان عباسی کے نرم گوشہ  پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی ان کی جماعت میں شامل ہوجائیں تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شاہد خاقان عباسی کی تعریفیں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر  نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شاہد خاقان عباسی اپنے اصولی موقف پر  ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے اپنی جماعت میں چاپولسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لئے آواز اٹھائی۔ یہ انتہائی قابل قدر بات ہے۔

مزیدخبریں