ایک نیوز : بھارت کے گوتم اڈانی کی دولت میں 74 بلین ڈالر کی مزید کمی ،،ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی کھو بیٹھے ۔
رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں مزیدکمی کے بعد اڈانی کی دولت میں مزید 74 بلین ڈالر کمی واقع ہوئی ہے
یادرہے گزشتہ ہفتے ہنڈنبرگ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں بلند قرضوں اور سات درج اڈانی کمپنیوں کی قیمتوں کے بارے میں خدشات ظاہر کرتے ہوئے آف شور ٹیکس پناہ گاہوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔
ہنڈنبرگ نے ایک آسٹریلوی ریگولیٹر کے ساتھ مل کرمزید انکوائریوں کے لئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ہے ۔
اڈانی گروپ نے ہنڈنبرگ کے الزامات کی تردید کی ہے۔ موجودہ خسارے سے گوتم اڈانی فوربز کی امیروں کی فہرست میں 84.1 بلین ڈالر کے ساتھ 10 ویں نمبر پر آ گئے، جو کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی سے بالکل نیچے ہیں جن کی تخمینہ 84.4 بلین ڈالر ہے۔
اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے حصص کی فروخت کے لیے سرمایہ کاروں کی حمایت کے باوجود شئیرز کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک نہیں سکا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈانی کی تردید کے باوجود کمپنی کے شئیرز کو مستحکم ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
اڈانی انٹرپرائزز کو مجموعی طورپر 5 فیصد کا نقصان ہوا ۔ اڈانی پاور 5% گر گئی، جبکہ اڈانی ٹوٹل گیس اپنی یومیہ حد سے 10% نیچے گر گئی۔اڈانی ٹوٹل گیس کو سب سے بڑا نقصان ہوا ہے، جس کے شئیرز کی قیمت گرنے سے تقریباً 27 بلین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد سے خالص $1.5 بلین مالیت کی بھارتی ایکوئٹی فروخت کی ہے - جو 30 ستمبر کے بعد سے لگاتار چار دنوں میں سب سے بڑا اخراج ہے۔