عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچاسکتی، عابد شیر علی

Feb 01, 2023 | 13:47 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی طے ہے۔ اسے نااہل ہونے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لیگی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ نہیں دیا: عطاتارڑ

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کاغذات نامزدگی ڈیکلریشن میں تحریری جواب راہ فرار ہے۔ عمران خان نے جو جواب جمع کرایا وہ شکست کا اعتراف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعظم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوسکتے ہیں۔ عمران کاغذات نامزدگی میں ٹیکلریشن نہ دینے پر نااہل ہوسکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہمیں موصول ہوا ہے۔

عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچاسکتی:عابد شیر علی

عابد شیر علی نے کہا کہ ثاقب نثار کے دور میں ن لیگی رہنماؤں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ پانچ ماہ سے عمران خان کی ٹانگ ٹھیک نہیں ہورہی۔ طلال چودھری، دانیال عزیز، نہال ہاشمی کا کیا قصور تھا۔ دانیال عزیز کو کیوں نااہل کیا گیا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچاسکتی۔ قانون اپنا راستہ لے گا اور یہ سب جیلوں میں جائیں گے۔ 

خان صاحب آپ کی نہیں آئین کی مرضی چلے گی: طلال چودھری

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا سوال پوچھا جائے تو کہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی۔ خان صاحب آپ کی نہیں آئین کی مرضی چلے گی۔ صاف و شفاف انتخابات تب ہوسکتے ہیں جب لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔ بیٹی چھپانے پر عمران خان کی نااہلی بنتی ہے۔ عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

مزیدخبریں