محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Feb 01, 2023 | 13:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نےمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ سندھ اور  پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوامیں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 سے 9 کلیو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزیدخبریں