پرویزالہٰی کے بعد چودھری وجاہت حسین کی رہائشگاہ پر بھی پولیس کا چھاپہ

Feb 01, 2023 | 12:48 PM

ایک نیوز: پرویزالہٰی کے گھر چھاپے کی وجہ پولیس نے بتادی۔ گجرات میں چوہدری پرویز الہی کے بعد چوہدری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے گھر چھاپہ چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کےلیے مارا گیا۔ چوہدری وجاہت حسین کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے۔ تاہم چوہدری وجاہت کے گھر نہ ہونے کے باعث پولیس واپس لوٹ گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری موسی الہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جبکہ چودھری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کروائی ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو کوٹلہ کے سول ہسپتال میں نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس میں موسی الہٰی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ ہسپتال کا نام بدل کر چودھری ظہور الہٰی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ 

نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الٰہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسیٰ الٰہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سےحملہ کیا۔ حملے میں موسیٰ الٰہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔ تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آباواجداد نے اسپتال کے لیے زمین دی تھی، اسپتال کو چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔

مزیدخبریں