لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
کیپشن: The progress report of the Missing Persons Inquiry Commission was submitted to the Supreme Court(file photo)

ایک نیوز: لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں 31 جنوری 2023 تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے۔ 31 جنوری تک ٹوٹل دائر کردہ مقدمات کی تعداد 9294 ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 7031 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2256 مقدمات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 37 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ہی 24 لاپتہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔

رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ جنوری 2023 کے دوران کل مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔ یاد رہے کہ رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار مارچ 2011 سے جنوری 2023 تک ہیں۔