تھانہ آبپارہ میں طلبی، شیخ رشید نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

Feb 01, 2023 | 11:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےتھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نےتھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور  انتطار حسین پنجوتھہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے تھریٹس بھی مل رہی ہیں،پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے،پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں مدعی ، ایس ایچ او اور آئی جی کو فریق بنایا گیاہے۔تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو عمران خان قتل الزام لگانے سے متعلق طلب کیا تھا۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے تھانہ آبپارہ کی جانب سے طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری ذاتی ملکیت پر رات کے اندھیرے میں قبضہ کیا گیا، پولیس کی کوشش ہے ہر حال میں مجھے گرفتار کیا جائے، موجودہ حکمرانوں نے تھانوں میں اپنے لوگوں کو لگا رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے 16 وزارتوں کی انویسٹی گیشن کی ہے مگر کچھ نہیں ملا۔

مزیدخبریں