مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی: عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی: عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
کیپشن: Disqualification for hiding alleged daughter: Imran Khan plead to dismiss the petition(file photo)

ایک نیوز: مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے معاملے پر نااہلی کی درخواست پر عمران خان نے جواب جمع کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔ سابق وزیراعظم نے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

عمران خان نے تحریری جواب میں جسٹس عامر فاروق پر اعتراض اٹھایا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے۔ عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے۔ اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹیریان سے متعلق ڈیکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں لے سکتی۔ اس نوعیت کا معاملہ متعلقہ فورم پر قابل ہوسکتا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق ماضی میں عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں۔ یہ مسلمہ اصول ہے ایک بار جج کیس سننے سے انکار کردیں تو جج کے پاس دوبارہ وہ کیس جانا غیرمناسب ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی درخواست خارج کی جائے۔ جواب وکیل سلمان اکرم راجہ نے جمع کرایا۔ 

واضح رہے کہ عمران خان نے تحریری جواب میں ٹیریان کے والد ہونے کا کوئی جواب نہیں دیا۔