معذور افراد کوسہولیات کی فراہمی پر تمام اداروں سے روڈ میپ طلب

Feb 01, 2023 | 11:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز (سلیمان اعوان): لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب میں معذور افراد کوسہولیات کی فراہمی کی درخواست پر پنجاب کےتمام اداروں سے قانون پرعمل درآمد کا روڈ میپ طلب کرلیاہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی جس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب ان پاورمنٹ آف پرسن ڈس ایبیلٹی ایکٹ 2022  منظور کر لیا گیا ہے۔تمام محکموں کو ایکٹ پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےوکیل اظہر صدیق کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ معذور افراد کےحقوق کے تحفظ کا قانون تو منظورہوگیا مگراس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

قانون میں معذور افراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہےمگر وہ نظرانداز کیا جارہا ہیں۔ معذور افراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکی ہے۔سپیشل عدالتیں قائم نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہےمعذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور دیگر قانونی حقوق کی فراہمی کا حکم دیاجائے۔جس پر عدالت نے پنجاب کےتمام اداروں سے قانون پرعمل درآمد کا روڈ میپ طلب کرتے ہوئےسماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں