ایک نیوز: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے جوڑے کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔جس کے بعد ایران کی عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے۔21 سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سےایران کی سڑکوں پر رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دونوں تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے۔ جس کے بعد جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے اور 10 سال قید کی بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایران میں پولیس حراست میں لی گئی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں لیکن جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔
یہ واضح نہیں ہے ہے کہ 10 سال کی سزا ان میں سے ہر ایک پر لاگو ہوتی ہے یا ایک مشترکہ سزا ہے۔
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران جوڑے کے پاس وکیل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ ضمانت نہیں کروا سکتے تھے۔
View this post on Instagram