خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

Feb 01, 2023 | 10:06 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا  آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ بس ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، ٹاور تک چلائی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بس سروس صبح اور شام کو دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں یہ بس ہر گھنٹے بعد چلے گی۔

واضع رہے کہ  کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص بس سروس شروع کرنا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بس چلائی جائیں گی، فیصلہ  شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صحت کے باعث ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔  کراچی میں پنک بس سروس پاکستان بھر کی پہلی سروس ہے ۔پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ۔ پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا۔ دفتری اوقات کے  بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔  اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز  اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔  

مزیدخبریں