کراچی:رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 72 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی:رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 72 مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: کراچی:رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 72 مشتبہ افراد گرفتار

ایک نیوز: کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 64 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا میں شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی  ہے۔