ایک نیوز: گجرات میں سابق وزیراعلیٰ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے بعد پرویزالہٰی کا ردعمل آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت پتہ نہیں کہاں کی حکومت ہے۔ موجودہ حکومت کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ پورا گجرات کیسے باہر نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہتھکنڈوں کیخلاف تاجر اور طلباء بھی نکل رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشتگردوں کو پکڑے۔
انہوں نے واضح کیا کہ احتساب ہوگا اور جلد ہوگا۔ عدلیہ پر یقین ہے۔ انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوائیں گے۔ جو بھی ہورہا ہے اس کا تمام ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔ ملازمین کی تلاشی لی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ چھاپے سے متعلق کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔ چھاپے کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔