ایک نیوز:ایران نے پاکستان سےکہا ہےکہ وہ ایران پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبےکا ایک حصہ 2024 تک اپنی سرزمین پر مکمل کرے ورنہ جرمانےکے لیے تیار رہے۔
وزارت توانائی کے سینیئر عہدے دار کے مطابق تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔
ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پر تعمیر کرے، اگر پاکستان گیس لائن منصوبےکی تعمیر نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائدکیا جائےگا۔