شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنےسکول پہنچ گئے

شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنےسکول پہنچ گئے
کیپشن: Shahnawaz Dhani reached the school to refresh old memories

 ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی  پرانی یادیں تازہ کرنے لاڑکانہ میں اپنے اسکول پہنچ گئے۔

شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ میں اس اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی پرائمری کی تعلیم مکمل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی بچوں کے ہمراہ کلاس میں بینچز پر بیٹھے ہوئے ہیں، دھانی کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں نے قومی کرکٹر کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کا آٹوگراف بھی لیا۔

دھانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے پرائمری اسکول آیا، استاد اور شاگردوں سے ملاقات کی'۔

انہوں نے لکھا کہ ' والد پرائمری کے بعد میری فیس ادا نہیں کرسکتے تھے اس لیے میں نے اس اسکول سے چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر میں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا۔

 دھانی نے لکھاکہ اس کے بعد میں نے انٹر میڈیٹ اور  پھر کامرس میں بیچلرز مکمل کیا۔