میانیوالی،تھانہ مکڑوال پردہشت گردوں کاحملہ ناکام

Feb 01, 2023 | 00:22 AM

ایک نیوز:میانیوالی میں تھانہ مکڑوال پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا۔حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔

ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کی جانب روانہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیا۔

آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔

مزیدخبریں