انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

Feb 01, 2022 | 14:43 PM

admin
پورٹ آف سپین :انڈر 19 ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پچھتر رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، عارف السلام نے شاندار سنچری سکور کی۔ اویس علی اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں پاکستان نے ہدف سنتالیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، حسیب اللہ خان اناسی رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، شاندار سنچری سکور کرنے پر بنگالی بلے باز عارف السلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔
مزیدخبریں