سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشنز، 8 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشنز، 8 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
کیپشن: 2 operations of security forces in Khyber Pakhtunkhwa, 8 Khawarij were killed, 2 martyrs including Captain

 ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میںگزشتہ رات  کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔ 
آپریشن کے دوران سپاہی افتخار حسین (عمر: 29 سال، رہائشی: ضلع جھنگ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ایک اور کارروائی میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
 شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، کیپٹن محمد زوہیب الدین (عمر: 25 سال، رہائشی: ضلع لاہور)، جو اپنے دستوں کی آگے سے قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑےاور شہادت کو گلے لگا لیا۔ 
یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔    
کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرا نجا م دئیے، کیپٹن محمد زوہیب شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے، 29سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں ،سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا اورایک بیٹی چھوڑے۔