پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
کیپشن: Pakistan defeated Zimbabwe in the first T20I

ایک نیوز:پہلے ٹی 20میں پاکستان نےزمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ہرا دیا, پاکستان کے 166 رنز کے ہدف میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 57 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی  میں جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا ، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 165 رنز سکور کیے، طیب طاہر اور عثمان خان نے 39 39 رنز کی اننگز کھیلی، عرفان خان 27 ایوب 24 عمیر بن یوسف 16 اور سلمان علی اغا نے 13 رنز بنائے۔
سلمان علی آغا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب،عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر،عرفان خان، جہانداد خان ،عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے،سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے،سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔