ایک نیوز:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے،بچاؤ کے لئے سب کو کاوش کرنی ہو گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے، ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں، ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔