سی ٹی ڈی کی خیبر پختو نخوا میں پرفارمنس بہت بہتر ہے:علی امین گنڈاپور

سی ٹی ڈی کی خیبر پختو نخوا میں پرفارمنس بہت بہتر ہے:علی امین گنڈاپور
کیپشن: Performance of CTD in Khyber Pakhtunkhwa is very good: Ali Amin Gandapur

ایک نیوز:وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی خیبر پختو نخوا میں پرفارمنس بہت بہتر ہے،ر خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال ہے،صوبے میں 16سٹیشن موجود ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال نہیں ، پراسیکیویشن ٹھیک نہیں ہوتی تو عدالتوں سے دہشتگرد رہا ہو جاتے ہیں،آئی جی ،ڈی آئی جی سمیت افسران کو سلام پیش کرتا ہوں،پہلے عدالتوں سے ایک دو دن سےز یادہ ریمانڈ نہیں ملتا تھا، ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزیدکہا کہ پراسیکیوشن کی پرفارمنس بہتر ہو گئی ہے،اصل چیز لوگوں کو اپنی جانب لانا ہے،لوگوں کی اصلاح کرنی چاہے،ہماری لیب اپ ڈیٹ ہو گئی،اب پنجاب کی ضرورت نہیں، سی ٹی ڈی کو بم پروف گاڑیوں کیلئے بجٹ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا بہت بڑا نیٹ ورک ہے،جوانوں کو جدید اسلحہ دینا ہوگا،ہمارے جوانوں کے پاس جدید اسلحہ ہوگا تو دہشتگردوں کا مقابلہ کرسکیں گے،20بم پروف گاڑیوں کیلئے کل ہی پیسے جاری کردیئے جائینگے،ہم نے دہشتگردی کو روکا،پورے پاکستان میں پھیلنے نہیں دی،اپنی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں،آئی ای ڈی کے ذریعے ہماری فورسز کا نقصان کیا جارہا ہے۔