جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھال لیا
کیپشن: Jai Shah also assumed the post of ICC chairman

ایک نیوز(چودھری اشرف)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھال لیا، ڈیشا تیسرے بھارتی جبکہ مجموعی طور پر آئی سی سی کے چوتھے چیئرمین بنے ہیں ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو عہدہ بھی سنبھال لیا، جے شاہ نے نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے کی جگہ عہدہ سنبھالا، وہ بھارت کے تیسرے جبکہ آئی سی سی کے چوتھے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
  آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا اس وقت سری نواسن بھارت کے پہلے چیئرمین بنے تھے، 2015 میں بھارت کے ہی ششانک نوہر دوسرے چیئرمین منتخب ہوئے، شاشانک منوہر کے بعد عمران خواجہ کو عارضی طور پر آئی سی سی کا چیئرمین بنایا گیا تھا جو 145 دن تک چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہے۔
نومبر 2020 کو نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے جو چار سال چھ دن تک عہدے پر برقرار رہے، یکم دسمبر 202 کو بھارت کے جے شاہ چوتھے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔