ایڈزکیخلاف حکمت عملی کو مضبوط و مؤثر بنانے کیلئےپر عزم ہیں:شہبازشریف

ایڈزکیخلاف حکمت عملی کو مضبوط و مؤثر بنانے کیلئےپر عزم ہیں:شہبازشریف
کیپشن: There is determination to make the strategy against AIDS strong and effective: Shehbaz Sharif

ایک نیوز: ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پر عزم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے۔ 
شہباز شریف نے کہا کہ ایڈز کے عالمی دن کا اس دفعہ کا موضوع، "ٹیک دا رائیٹس پاتھ میری صحت میرا حق)" ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنا انسانی حقوق کے لیے پختہ عزم سے شروع ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے بارے اقوام متحدہ کے اعلامیے پر عمل درآمد اور تمام کمیونٹیز کی شمولیت کا فروغ ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے لیے ضروری ہے، صحت کی دیکھ بھال ایک بنیادی حق ہے اور اپنی کوششوں کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام شہریوں کو یہ بنیادی حق سے یکساں طور پر مل سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی طور پر کام کرنے سے، ہم اپنے صحت کے نظام کو مضبوط بناتے رہیں گے اور اپنے شہریوں کے تک خدمات کی رسائی کو بڑھاتے رہیں گے، ایچ آئی وی/ ایڈز نہ صرف صحت کا ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو کہ معاشی نظام کے لئے بھی ایک خطرہ ہے، ایڈز کی جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلاء ہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
 ایسے افراد جو ایڈز کے خطرے سے دو چار ہیں ان کے لیے حکمت عملی بنانا اور ایسی پالیسیاں بنانا جو کہ اس بیماری کی بدلتی ہوئی حرکیات سے نبرد آزما ہو سکیں، ہماری ترجیح ہے، ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا بڑھ رہی ہے جس کے لئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے، مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔