غزہ اسرائیل جنگ بندی کیلئےحماس وفد مصر پہنچ گیا  

Dec 01, 2024 | 11:44 AM

ایک نیوز: غزہ اسرائیل جنگ بندی کیلئےحماس وفد مصر پہنچ گیا ، حماس وفد جنگ بندی تجاویز پر مشاورت کیلئے قاہرہ پہنچا ،تجویز میں20سے30دن کی جنگ بندی شامل ہے، معاہدے کی کامیابی پر فریقین قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
حماس کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، حماس نےشمالی غزہ میں اسرائیل کے ممنوعہ ہتھیار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اسرائیل نے لاشوں کو نجارات میں تبدیل کرنے والے ہتھیار استعمال کئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا، اسرائیل نے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرکے ایک اور جنگی جرم کیا، اسرائیلی سفاکیت کی تحقیقات کیلئے عالمی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔    

مزیدخبریں