سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی سامان ٹرک پر رکھنے کی تصاویر وائرل

Dec 01, 2023 | 23:25 PM

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے سڈنی ائیرپورٹ  پہنچ کر   پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آج صبح آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچی تھی۔
سڈنی پہنچ کر ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان ٹرک میں رکھ رہے ہیں۔
 واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزیدخبریں