ویب ڈیسک، حماس قیدیوں کی فہرست تیار کرنے میں ناکام رہی۔وائٹ ہاؤس نے حماس کو جنگ بندی کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور صدر بائیڈن جنگ بندی کو دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد آج صبح ہونے والی شدید لڑائی کے بعد اس میں توسیع کے لیے دباؤ ڈالتا رہیں گے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل، مصر اور قطر کے ساتھ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کو بڑھانے کی کوششوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ غزہ میں نئی لڑائی امریکی حکومت کی "مسلسل حمایت کے تحت” ہے۔
وائٹ ہاؤس نے حماس کو جنگ بندی کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
Dec 01, 2023 | 22:32 PM