ویب ڈیسک:بالاکوٹ میں برفباری سے شاہراہ کاغان بند ہوگئی بعد ازاں شاہراہ کاغان پلدراں تک بحال کردی گئی۔
گزشتہ روز کاغان ویلی میں ہونے والی برف باری کے بعد شاہراہ کاغان برفانی تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات سے بند ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے جاوید سیف اللہ نے بتایا کہ شاہراہ کاغان کھنیاں پلدراں لڑی کے مقام سے برف ہٹا کر بحال کر دی گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کل شام تک شاہراہ کاغان کو ناران تک بحال کردیا جائے گا۔ این ایچ اے کی بھاری مشینری مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی پر کھڑی کردی گئی ہیں، تاکہ برفباری کے بعد روڈ کو فوری بحال کیا جا سکے۔