1سال میں  چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد 1ارب70کروڑ تک پہنچ گئی

Dec 01, 2023 | 20:30 PM

ویب ڈیسک: فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس چیٹ جی پی ٹی کو متعارف ہوئے ایک سال مکمل،ماہانہ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 1ارب 70کروڑ تک پہنچ گئی۔
 چیٹ جی پی ٹی کو 30 نومبر 2022 کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال کے دوران اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد حیران کن ہے۔ چیٹ بوٹ کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔چیٹ جی پی ٹی کو مقبولیت حاصل کرنے میں کچھ زیادہ عرصہ نہیں لگا۔
چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جانتے ہیں؟
متعارف کرائے جانے کے 5 دن بعد ہی اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی جبکہ 2 ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔
 ایک سال مکمل ہونے پر چیٹ جی پی ٹی کو ماہانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب 70 کروڑ ہے، جو ایک موقع پر ایک ارب 80 کروڑ تک بھی پہنچی مگر اس کے بعد کچھ کم ہوگئی۔
اس طرح یہ سب سے زیادہ تیز ی سے ایک ارب سے زائد صارفین کے سنگ میل تک پہنچنے والی سروس بنی۔
اس کے مقابلے میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو یہ سنگ میل حاصل کرنے میں لگ بھگ 5 سال کا عرصہ لگا، جبکہ انسٹاگرام کو ایک کروڑ ماہانہ صارفین کے لیے 7.7 سال، یوٹیوب کو 8.1 سال، واٹس ایپ کو 7 سال جبکہ فیس بک کو 8.7 سال تک انتظار کرنا پڑا۔

مزیدخبریں