ایک نیوز :ماہ نومبر کے آخری ہفتہ بھی عوام پر بھاری رہا،مہنگائی کم نہ ہو ئی،شرح 41فیصدسے زائد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ۔ایک ہفتے دوران13اشیا ضروریہ مہنگی،14کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں ہفتے پیاز فی کلو 22 روپے 68 پیسے مہنگے ہو گئے۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دال ماش فی کلو 3 روپے 49 پیسے ، دال مسور فی کلو 1 روپے 50 پیسے سے زائد مہنگی ہوئی۔
انڈے فی درجن ایک روپے سے زائد مہنگے ، ٹماٹر،آلو ،چینی سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں، ٹماٹر فی کلو 28 روپے 95 پیسے تک سستے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک کمی ہوئی
رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 50 پیسے تک کمی، چائے کی پتی،گھی ،گندم کا آٹا بھی سستا ہوا، بریڈ ماچس،کپڑوں سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مہنگائی کم نہ ہو ئی ،ماہ نومبر عوام پربھاری رہا
Dec 01, 2023 | 20:04 PM