ویب ڈیسک:پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ،پرواز میں تاخیرپر معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میںانڈیگوایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر وہاں پر موجود مسافروں نے احتجاج کیا اسی پرواز پر کپل شرما کو سفر کرنا تھا ۔
کپل شرما نے اس ساری صورتحال کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ،انہوں نے پوسٹ میں کپل نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ انتظار کروایا اب آپ کی ٹیم پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کا کہہ رہی ہے کیا واقعی؟ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ رات 8 بجے جہاز پرواز کرجائے گا لیکن اب ساڑھے 9 بجنے والے ہیں اور جہاز میں تاحال پائلٹ نہیں ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ 180 مسافر دوبارہ اس ائیرلائن سے سفر کریں گے؟
Dear @IndiGo6E first you made us wait in the bus for 50 minz, and now your team is saying pilot is stuck in traffic, what ? Really ? we supposed to take off by 8 pm n it’s 9:20, still there is no pilot in cockpit, do you think these 180 passengers will fly in indigo again ? Never…
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) November 29, 2023
کپل شرما کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں مسافروں کو ائیرپورٹ پر احتجاج کرتے دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا۔
People r suffering bcoz of you @IndiGo6E lying lying n lying, there r some old passengers on wheel chairs, not in a very good health condition. Shame on you #indigo pic.twitter.com/87OZGcUlPU
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) November 29, 2023
ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کو پرواز میں تاخیر کی وجہ بتایا گیا ۔