پانچ سال سے بجلی سے محروم سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی

Dec 01, 2023 | 18:45 PM

ویب ڈیسک :دنیا کا امیر ترین بورڈ بھارت کا بی سی سی آئی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔پانچ سال سے بجلی سے محروم سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ رکھ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج یکم دسمبر  کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  رائے پور اسٹیڈیم کا بجلی کا بل ہی ادا نہیں ہوا، اسٹیڈیم کا 10.61 کروڑ روپے کا بل ادا نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل 2009 سے ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔تاہم چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر آج اسٹیڈیم میں عارضی طور پر بجلی کا کنکشن دے دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بل ادا نہ ہونے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے۔

واضح رہے کہ بھارت کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں