پاک سوزوکی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند 

Dec 01, 2023 | 18:19 PM

ویب ڈیسک: پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل بنانے والے پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔

پاک سوزوکی کے مطابق کم ترین سیل کی وجہ سے منیجمنٹ کمیٹی نے یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تیار خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کی جارہی ہے۔ 


پاک سوزوکی کے مطابق یکم تا 6 دسمبر کار بنانے والا پلانٹ آپریشنل رہے گا۔  پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

مزیدخبریں