ویب ڈیسک :سموگ کے باعث پابندیا ں عارضی طور پر ختم کردی گئی ،،پنجاب حکومت نے اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں مارکیٹیں،بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے کل او رپرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات 18دسمبرسے شروع ہوں گی۔ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اورسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری۔