خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز
کیپشن: خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئیں۔

ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کیلئے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع  ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سےپوچھ گچھ کی جائے گی۔