آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے

Dec 01, 2023 | 15:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کے آج لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔سابق صدر مملکت کوئٹہ سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک ہوں گے، آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام تین دن تک متوقع ہے۔

 آصف علی زرداری انتخابات کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما بھی آصف زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں