190ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان،بشریٰ بی بی،فرح گوگی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

190ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان،بشریٰ بی بی،فرح گوگی کیخلاف نیب ریفرنس دائر
کیپشن: 190ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان،بشریٰ بی بی،فرح گوگی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا،نیب نےچیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8ملزمان کے نام شامل ہیں،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کےہمراہ ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، ملزمان میں شہزاد اکبر ، بیرسٹرضیا المصطفیٰ نذیر، زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔