ایک نیوز: کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، 17روز میں 6 ہزار 326 مقدمات درج کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، 17 روز میں 06 ہزار 326 مقدمات درج جبکہ گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ بغیر لائسنس 12 روز میں 07 ہزار 772 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج ہوئے،بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 1828 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 5444 مقدمات درج ہوئے،والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں،کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں،والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔