ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ(Mr.Tan Yongsheng ) کی ملاقات ہوئی ہے۔پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان اشتراک کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ موثر پولیسنگ نظام کے لئے چین کی معاونت کے شکر گزار ہیں۔ سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گورننس اور پولیس نظام کو بہتر بنانا ہے۔
چینی صوبے کے پولیس چیف نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو جیانگ سو کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جیانگ سو او رلاہور میں بہت سی قدریں مشترک ہیں۔پنجاب پولیس سے اشتراک کار کے لئے جامع پلان لے کر آئیں گے۔پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب او راستعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع ہورہاہے۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انوراو ر چینی وفد کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔